کئی دنوں کی کمی کے بعد سونا یک دم 1350 روپے فی تولہ مہنگا
قیمتوں میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1157 روپے اضافے سے 44 ہزار 571 روپے ہوگئی
سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا انتظار کرنے والے مایوس ہوگئے کیونکہ ملکی مارکیٹوں میں کئی دنوں بعد سونا یک دم ایک ہزار 350 روپے مہنگا کردیا گیا۔
صراف اینڈ جیویلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرنے کی وجہ سے کی قیمتیں کم کی گئیں تھی تاہم اب یہ فرق دور ہوچکا ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے مزید اضافے سے 1371 ڈالر ہوچکی ہے جس کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے بڑھا کر 52 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونا 1157 روپے اضافے سے 44 ہزار 571 روپے کردیا گیا ہے۔