
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام بمطابق 8 اور 9 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم اتوار اور یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا
نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو تھی جب کہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔