کامن ویلتھ گیمز شجر عباس انیلہ گلزار مہرین بلوچ کا سفر بھی ختم

پاکستان تاحال میڈل جیتنے سے محروم

(فوٹو: ٹوئٹر) پاکستان تاحال میڈل جیتنے سے محروم

OTTAWA, CANADA:
کامن ویلتھ گیمز میں تین اتھلیٹس شجر عباس، انیلہ گلزار اور باکسر مہرین بلوچ کا سفر بھی مکمل ہوگیا۔

الیگزینڈر اسٹیڈیم میں اتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار سومیٹر ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تاہم وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں، 100 میٹر ریس کی ہیٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے چوتھی ہوزیش حاصل کی انہوں نے 10.38 سیکینڈ میں ریس مکمل کی۔

شجر عباس اگلے مرحلے میں جگہ تو نہ پاسکے تاہم وہ اپنا نیا قومی ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب رہے، ویمن 100 میٹر ریس ہیٹ میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں، انہوں نے فاصلہ 14.1 سکینٍڈ میں طے کیا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز:سری لنکا کی خاتون اتھلیٹ اور آفیشل لاپتہ


دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں شریک واحد پاکستانی باکسر مہرین بلوچ بھی اپنی فائٹ سری لنکن فائٹر سے ہار گئیں، انہیں پانچ کے مقابلے صفر سے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر سمیت 3 ایتھلیٹس کا سفر تمام

لیاری سے تعلق رکھنے والی مہرین نے گیمز میں شرکت کو شاندار تجربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار انٹرنیشنل سطح کے مقابلے میں بہت سے غلطیوں کی وجہ سے ناکامی ہوئی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اب جیولین تھرو میں 7 اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔
Load Next Story