جھل مگسی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ چار افراد ہلاک
دوسری جانب کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے
بلوچستان میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا اور بڑھتے بڑھتے نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چاندرامہ مگسی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان پیش آیا جس کے باعث چار افراد لقمہ اجل بنے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی جھل مگسی تحصیل اسپتال میں ضروری سرکاری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔