کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

برمنگھم کامن ویلتھ 2022 میں شاہ حسین جوڈو میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتا

[فائل-فوٹو]

HANOI:
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا شاہ حسین کے ملک کیلئے پہلا میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی ویٹ لفٹر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔


ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سلور میڈل جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا۔

شاہ حسین نے 2014 میں گولڈ کوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل لیا تھا اس بار وہ برانز میڈل جیت پائے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے چھ سے زائد ایتھلیٹس مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 
Load Next Story