لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم آرمی چیف سمیت دیگر کی شرکت
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں
وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید ہونے والے جوانوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
راولپنڈی میں کوئٹہ کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر شہدا کا نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور اُن سے ملک کے لیے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
مزید پڑھیں: شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا، آرمی چیف کی بلوچستان میں شرکت
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ 'میں نے آج بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحے کے شہداء کے جنازے میں شرکت کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'سیلاب میں پھنسے بے یار و مددگار لوگوں کی مدد کرتے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ان بہادر افسران اور جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے'۔
پاک فوج کے شہدا کو نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ آسودہ خاک کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کی نماز جنازہ میں شرکت
علاوہ ازیں چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نےکور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کی۔ شرکت کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شامل تھے۔
پی ٹی آئی قائدین نے کہا کہ 'لسبیلہ حادثے پر پوری قوم غم اور سوگ میں مبتلا ہے، حادثے میں مرتبہ شہادت پر فائز ہونے والے افسران خصوصاً لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین شخصی اور پیشہ وارانہ خصائص کے حامل تھے، یہ افسران نہایت کٹھن اور آزمائشوں سے بھرپور حالات میں دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے، شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی، مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، عسکری قیادت اور جوانوں کے دکھ میں بھی برابر کے شریک ہیں'۔