نصیبو لعل کی بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

مداحوں نے بھی مراد کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا


ویب ڈیسک August 04, 2022
نصیولال ان دنوں لندن میں کنسرٹ کیلئے موجود ہیں(اسکرین شاٹ)

پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کی بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کئی دہائیوں سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نصیولال ان دنوں لندن میں کنسرٹ کیلئے موجود ہیں۔

گزشتہ روز جب برمنگھم میں گلوکارہ نے اسٹیج پر لائیو پرفارمنس دی تو ان کے بیٹے مراد حسین نے بھی ان کے ساتھ پر فارم کیا، نصیبو لال کے بیٹے نے اس سریلے انداز میں اپنی والدہ کے ساتھ گنگنایا کہ سما باندھ گیا جبکہ مداحوں نے بھی مراد کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا۔


ویڈیو میں نصیبو لعل اور مراد حسین کو ایک ساتھ پرجوش آوازوں میں گانا گاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں مراد حسین کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کا مشہور گانا جھوم بہترین انداز میں گاتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے خوب سراہا رہے ہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں