استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔ فوٹو : فائل

ANKARA:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لیے گئے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔


عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں حکم امتناع کی درخواست بھی ہوئی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story