عمرہ زائرین کیلیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط ختم

کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی ہوگا، زائرین مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جا سکیں گے


ویب ڈیسک August 04, 2022
عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔ (فوٹو فائل)

LOS ANGELES: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق حکام نے عازمین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کردی ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی مزید ضرورت نہیں ہوگی، تاہم زائرین عمرہ کے لیے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں، جس کے بعد تمام عازمین عمرہ اور نمازی بیت اللہ کو چھونے کے علاوہ حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں