الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے تیار ہوگیا
الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کروانے کے لیے مکمل تیار ہے
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کر دیے، تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے حلقہ بندیاں مکمل ہوگئیں اور الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کروانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔