کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردِعمل

نوح بٹ نے چار سو کلو گرام وزن اُٹھاکر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا

شوبز شخصیات کی جانب سے نوح بٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے(فائل فوٹو)

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ نوح دستگیر بٹ قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا برمنگھم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

نوح بٹ نے جہاں یہ اعزاز اپنے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا وہیں شوبز شخصیات کے بھی دل جیت لئے۔
Load Next Story