کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردِعمل
برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا برمنگھم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
نوح بٹ نے جہاں یہ اعزاز اپنے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا وہیں شوبز شخصیات کے بھی دل جیت لئے۔
پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگست کے مہینے میں گولڈ میڈل جیتنے کی بےحد ضرورت تھی'۔
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر حکومت کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔