ایمن الظواہری سے متعلق امریکی دعویٰ کی تحقیقات کررہے ہیں طالبان

تحقیقات کے نتائج عوامی طور پر شیئر کیے جائیں گے، ترجمان طالبان سہیل شاہین

—فائل فوٹو

BEIJING:
امریکا کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق دعویٰ پر طالبان نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے اس 'دعوے' کی تحقیقات کررہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گروپ کی قیادت کو ایمن الظواہری کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

دوحہ میں مقیم اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نامزد نمائندے سہیل شاہین نے ایک پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ 'حکومت اور قیادت کو اس بات کا علم نہیں کہ امریکا کیا دعویٰ کررہا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سراغ ملا ہے۔

مزیدپڑھیں: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک


انہوں نے کہا کہ دعوے کی سچائی کے بارے میں جاننے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نتائج عوامی طور پر شیئر کیے جائیں گے۔

گروپ کے تین ذرائع نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ طالبان کے سرکردہ رہنما امریکی ڈرون حملے کا جواب دینے کے بارے میں طویل بات چیت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے کہا تھا کہ اس نے ایمن الظواہری کو ڈرون سے فائر کیے گئے میزائل سے اس وقت ہلاک کیا جب وہ اتوار کو کابل میں واقع ایک خفیہ گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے۔

 
Load Next Story