عالیہ نے اپنی نئی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کیخلاف مہم پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ کی آنے والی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے

فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ''ڈارلنگ'' کے خلاف بائیکاٹ مہم پر بول پڑی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا پر ڈارلنگ فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلم مردوں کے خلاف بنائی گئی ہے۔

بائیکاٹ ٹرینڈ کا پرچار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈارلنگ میں مردوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے لہذا یہ فلم کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔


عالیہ بھٹ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں ہمیں بائیکاٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ آج کل سانس لینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، غلطی کرنے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہوتا کیوں کہ انسان اسی سے سیکھتا ہے۔

رنبیر کپور کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی برا ہوگا جب میں کچھ غلط کروں اور مجھے اس پر کوئی فکر نہ ہو۔
Load Next Story