کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

7اگست کے بعد بارشوں کے سسٹم کی شدت دیکھتے ہوئے اربن فلڈنگ کی پیش گوئی ممکن ہوگی، سردار سرفراز


ویب ڈیسک August 04, 2022
فوٹو:فائل

شہر قائد میں 6 اگست کو درمیانی اور 10 اگست کو گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت ابتداء میں ہلکی ودرمیانی جبکہ بعدازاں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 سے 9 اگست تک کراچی میں معتدل بارشوں کا امکان ہے،اس دوران ضلع ٹھٹھ،بدین،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی ایک دن قبل 5 سے 9 اگست کے کے دوران درمیانی بارش کا امکان ہے،تاہم کراچی اور دیہی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ 10 تا 11 اگست کے دوران شروع ہوگا۔

سردرا سرفراز کا کہنا تھا کہ تیز بارشوں کا سلسلہ 14 سے 15 اگست تک برقرار رہ سکتا ہے،7اگست کے بعد ان بارشوں کے سسٹم کی شدت کو دیکھتے ہوئے اربن فلڈنگ کی پیش گوئی ممکن ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ ہوا،جمعےکو ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان موجود ہے،تاہم پارہ 34 ڈگری سےک تجاوز کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔