بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے دو بھائی ہلاک
سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بھائی کی آخری رسومات میں شریک چھوٹا بھائی بھی سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں سانپ کے ڈسنے سے ہلاک شخص کا بھائی بھی سانپ کے کاٹنے سے مرگیا۔
پولیس کے مطابق مطابق 22 سالہ گوند مشرا سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بڑے بھائی 38سالہ آروند مشرا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھون پور آیا تھا۔
پولیس کے مطابق گووند مشرا اپنے قریبی عزیز چندر شیکھر کے ہمراہ لدھیانہ سے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آیاتھا، رات کے وقت دونوں ایک ہی گھرمیں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔
دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گووند مشرا کی موت کی تصدیق کی۔