دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


نعمان شیخ August 04, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نے اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں