بھارتی فوج مقبوضہ وادی کا فوری محاصرہ ختم کرے وزیر خارجہ کا یوم استحصال پر پیغام

بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیاہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک August 05, 2022
—فوٹو

HONG KONG/LONDON: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے جاری مقبوضہ وادی کے محاصرے کا بلاتاخیر خاتمہ کیا جائے۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، تین سال گزر چکے ہیں مقبوضہ وادی کی عوام تاحال آزادی اظہار اور پرامن اجتماع سمیت تمام دیگر بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام نے خطے کے امن و استحکام کو تباہی کے دلدل کی جانب دھکیل دیا ہے، بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مِل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں