آسٹریلیا سے شکست پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے باہر
پاکستان میڈلز کی دوڑ سے باہر
LONDON:
کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔
کامن ویلتھ گمیز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا
پول اے میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ڈرا
قبل ازیں قومی ٹیم کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔