حکومت عمران خان کو نااہل اور نوازشریف کو اہل کروانا چاہتی ہے شیخ رشید
حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔