پاکستانی ہدایتکارہ لینا خان اور مہوش حیات ’یوکےمسلم فلم‘ کی سرپرست مقرر

مہوش حیات نے اس اعزاز سے نوازنے پر یوکے مسلم فلم کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک August 05, 2022
پاکستانی ہدایتکارہ اور ڈزنی اسکرین رائٹر لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست مقرر کر دی گئیں(فائل فوٹو)

معروف اداکارہ مہوش حیات اور ہدایتکارہ لینا خان ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کےفنکارایک کے بعد ایک کامیابیوں کی جانب گامزن ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز' مس مارول 'کے ذریعے بین الاقوامی فلم نگری ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم (یوکے ایم ایف) کےسرپرستوں (پیٹرنز) میں شامل کرلیا گیا ہے۔


اداکارہ کے ساتھ ساتھ معروف پاکستانی ہدایتکارہ اور ڈزنی اسکرین رائٹر لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست مقرر کر دی گئی ہیں۔

یوکے مسلم فلم کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں'۔





اداکارہ مہوش حیات نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فلموں کی عالمی تنظیم میں ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں