ایف بی آرکا اے جی پی کوڈیٹا تک رسائی دینے سے پھرانکار

پی اے سی کی مداخلت کے باوجودحکام کی ملاقات میںایف بی آراپنے موقف پر قائم


Irshad Ansari September 14, 2012
نشاندہی پرمتعلقہ ٹیکس دہندہ کاخودآڈٹ کرکے رپورٹ اے جی پی کوفراہم کرنے پرتیار ۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈیٹرزکو رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا تک رسائی دینے سے پھر انکار کردیا ہے۔

جس کے باعث پی اے سی کی مداخلت کے باوجود ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں تنازع نمٹ نہیں سکا۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان حکام کے درمیان ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈیٹرز کو ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک رسائی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن25 کے تحت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا اور کہاکہ اگر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈیٹرز کے پاس کسی رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کے متعلق معلومات ہیں تو نشاندہی کریں جس پر ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ آڈٹ کے بعد رپورٹ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈیٹرز کودیدیگا۔

لیکن آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک براہ راست رسائی نہیں دی جاسکتی کیونکہ سیلز ٹیکس 1990 کی سیکشن25 کے تحت ایف بی آر کسی بھی باہر کے آڈیٹر کو رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کے ریکارڈ تک رسائی نہیں دے سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں