قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جانچ پڑتال 17 اگست اور پولنگ 25ستمبر کوہوگی


ویب ڈیسک August 05, 2022
نشستیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، جب کہ کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239،246کے لیے بھی ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |