کے الیکٹرک کو روزانہ ہزار میگاواٹ بجلی شہریوں کی فلاح کیلئے دیتے ہیں وزیر توانائی

اگلے چند ہفتوں میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں گے، خرم دستگیر


ویب ڈیسک August 05, 2022
اگلے چند ہفتوں میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں گے، خرم دستگیر

NEW YORK: وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کے شہریوں کی فلاح کیلئے روزانہ فراہم کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ اس سال کے آغاز سے ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، 31 مارچ 2022 کو پاکستان کا گردشی قرضہ 2467 ارب روپے تھا، چار سال میں اس میں 1467 ارب کا اضافہ ہوا ہے، ہم نے اس میں 214 ارب کی کمی کی ہے، آئندہ بھی مزید کمی آئیگی۔

انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کے شہریوں کی فلاح کیلئے روزانہ فراہم کرتے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |