پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی سی پیک کی رفتار بھی متاثر

گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی


ویب ڈیسک August 05, 2022
گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی اور سی پیک کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہونے لگی، گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔

چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب میں بتایا کہ چینی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی وجہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے، ان پابندیوں کے باعث سی پیک کی رفتار پر بھی اثر پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں