عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور ریفرنس دائر

ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری اور حکمران اتحاد سے مشاورت کے بعد دائر کیا گیا


ویب ڈیسک August 05, 2022
سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا گیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے بھی عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |