آرمی چیف کا آئی ایم ایف سے قرض کیلیے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ

قبل ازیں آرمی چیف اسی سلسلے میں امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کرچکے ہیں


ویب ڈیسک August 05, 2022
(فائل: فوٹو)

آرمی چیف نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دلانے کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو قرض کے حصول کے لیے سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں : وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کیلیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے، آرمی چیف

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطے میں انہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری قرض پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی رضامندی کے بعد آئی ایم ایف سے اگلی اقساط کی منظوری یقینی ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے اسی سلسلے میں امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں