لاہور میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں :فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگ دلانہ واقعہ پیش آیا ہے۔


لاہور پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story