انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جعلی ٹریول ایجنٹ نے شہری کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دیکر 12 لاکھ روپے ہتھیائے،ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 05, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف ائی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے فیض آباد کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ محمد جابر نے سادہ لوح شہری کو ڈنمارک کا ویزہ لگا کر دینے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے ہتھیالئے،ایجنٹ کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد آئیر پورٹ ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافر سہراب خان اور عدنان علی اکبر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں