الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا باضابطہ نوٹس جاری

الیکیشن کمیشن 23 اگست کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر سماعت کرے گا

فوٹو فائل

WASHINGTON:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور پارٹی کیلئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں۔


الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس چیئرمین عمران خان کو جاری کرتے ہوئے نوٹس پر سماعت مقرر کردی جو چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکشن کمیشن 23 اگست کو کرے گا۔

مزید پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف کارروائی

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف فنانس ونگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story