عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو شیڈول ہیں
RAWALPINDI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹی فائی کرنے کے بعد اُن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ مذکورہ حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کم از کم 8 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور ممکن ہے کہ وہ ایک نشست پر کاغذات جمع نہ کروائیں۔