ایکواسٹار کے جدید ترین ایئرکنڈیشنر سے فوری ٹھنڈک پائیں اور گرمی دوربھگائیں
خوبصورت ڈیزائن، آر 32 ریفریجرنٹ گیس، اور صحت کے فلٹرز کے ساتھ ڈیوک اینڈ ایمپرر سیریز کے ایئرکنڈیشنر فروخت کے لیے پیش
لاہور:
اب ایکواسٹار کی جانب سے جدید ترین اور طاقتور ایئرکنڈیشنر سے گرمی دور کیجئے اور فوری ٹھنڈک حاصل کیجئے۔
ایکواسٹار نے ڈیوک اور ایمپررسیریزکے تحت بہترین ڈیزائن کے جدید ترین ایئرکنڈیشنر پیش کردیئے ہیں جن کے اہم ترین فیچرز بھی حیران کن ہیں۔ اس کا اندرونی سرکٹ اور بیرونی ڈیزائن کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ ایئرکنڈیشنر دھول مٹی، بارش اور شارٹ سرکٹ سے محفوظ رہتا ہے۔
یوں ایکو اسٹار کا ہر اے سی نہ صرف آپ کی ضروریات کا لحاظ رکھتا ہے بلکہ آپ کے ماحول کا بھی خیال رکھتا ہے۔ سب سے پہلے ٹھنڈک پیدا کرنے والی گیس کا ذکر ہوجائے۔
آر32 ریفریجرنٹ گیس
آر32 گیس عموماً ٹھنڈک پیدا کرنے والی ریفریجرنٹ گیس کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کا گلوبل وارمنگ میں کردار بہت کم ہوتا ہے اور نہ ہی یہ اوزن گیس کی حفاظتی چادر کو کوئی نقصان پہنچاتی ہے۔ یوں اوزون پر صفر منفی اثر کے تحت یہ ایک بہترین گیس ہے جسے ایکواسٹار کے تمام اے سی میں ڈالا گیا ہے۔ دوسری جانب یہ توانائی اور رقم کی بچت کرتے ہوئے ماحول کے لیے بھی انتہائی سازگار گیس ہے۔
ایکو اسٹار سنجیدگی سے آپ کی صحت کے متعلق فکرمند ہے کیونکہ ہمارے نزدیک ہمارے صارفین کی صحت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ایکو اسٹار کے اے سی میں ایک جانب از خود صفائی (سیلف کلیننگ) کا نظام موجود ہے تو دوسری جانب پاسچرائزیشن، صحت کے لیے بہت سے فلٹر، اینٹی فنگل موڈ اور دیگر جدید سہولیات آپ کی صحت یقینی بناتے ہیں۔
ہیلتھ فلٹرز
ایکواسٹارڈیوک اور ایمپرر سیریز کے تمام اے سی ماڈلوں میں صحت کے کئی فلٹر نصب ہیں جو ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں ۔ اس طرح بیکٹیریا، فنجائی اور جراثیم کو دور رکھتے ہیں نہایت صاف ہوا آپ کے کمرے تک پہنچاتے ہیں۔
ماحول دوست کوٹنگ
ایکواسٹار اے سی میں اینوائرمینٹل پروٹیکشن کوٹننگ (ای پی سی) دوسری اہم شے ہے جو ان تمام مضر گیسوں کو روکتی ہے جو کسی آبی مقام کے قریب رہنے سے س کے ایواپوریٹرکو متاثرکرسکتی ہیں۔ اس طرح ایوپوریٹر زنگ سے محفوظ رہتا ہے جس سے اے سی کی مدت بہترہوجاتی ہے۔
ازخود صفائی اور پاسچرائزیشن
ایکو اسٹار کے ڈیوک اینڈ ایمپرر اے سے میں ایک اہم ترین خاصیت پاسچرائزیشن ہے جس میں سیلف کلیننگ یا ازخود صفائی کا مؤثر نظام موجود ہے۔ ایکو اسٹار اے سی ایواپوریٹر پر جمنے والی گردوغبار ازخود صاف کرتا ہے جس میں فروسٹنگ اور ڈی فروسٹنگ کے تحت بلو ڈرائی کیا جاتا ہے۔ اس طرح ساری گردوغبار آلودہ پانی کی صورت میں باہر نکل جاتی ہے۔ اس طرح انڈوریونٹ کا ایواپوریٹر صاف اور خشک رہتا ہے۔
دوسرا اہم عمل پاسچرائزیشن ہے جس میں 58 درجے سینٹی گریڈ کی قدرے گرم ہوا کی بدولت جراثیم اور بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ کیا جاتا ہے۔ یہ ہوا 30 منٹ تک ڈالی جاتی ہے۔ یہ دونوں کام سیلف کلیننگ کے عمل کے دوران انجام پاتا ہے جس میں 30 منٹ سیلف کلیننگ اور30 منٹ پاسچرائزیشن کے عمل میں لگتے ہیں۔
اینٹی فنگل موڈ
ایکو اسٹار اے سی، ایںٹی فنگل موڈ کے ساتھ بھی دستیاب ہے جو اے سی بند کرنے پر ازخود عام درجہ حرارت کی ہوا پھینکتا ہے تاکہ ایوپوریٹر صاف رہےاور اس پر کوئی فنگس جمع نہیں ہوپاتی۔
فورڈی ایئرتھرو اور 65 ہرٹز اسٹارٹ اپ
ایکو اسٹار کے حیرت انگیز فیچرز کا سلسلہ یہی ختم نہیں ہوتا۔ اس میں کمرے کو فوری ٹھنڈا اور تیزی سے گرم کرنے والا 65 ہرٹز اسٹارٹ اپ سسٹم ہے جو کمرے کو سرد یا گرم کرنے کی فوری صلاحیت رکھتا ہے۔ کمرے کے ہر کونے تک ٹھنڈک پہنچانے والا ایک فور ڈی ایئرفلو سسٹم بھی اس کی اہم خاصیت میں سے ایک ہے۔
وائی فائی اور یوایس بی کنیکٹویٹی
اس کے علاوہ ایکو اسٹار، ڈیوک اینڈ ایمپرر سیریز اے سی میں ہمیشہ کی طرح وائی فائی ریڈی اور یوایس بی رابطے کا آپشن موجود ہے۔ بس اتنا کیجئے کہ وائی فائی یو ایس بی اپنے پسندیدہ اے سے منسلک کیجئے اور اے سی کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے کنٹرول کیجئے۔
پاورلمٹ فنکشن
ایکواسٹار اے سی میں بجلی بچانے والا جدید ترین پاورلمٹ فنکشن ہے جس کی بدولت آب حسبِ خواہش گنجائش کے تحت اے سی چلاسکتے ہیں۔ اس آپشن کی بدولت آپ پاور ان پٹ قابو کرتے ہوئے طے کرسکتے ہیں کہ کولنگ یا ہیٹنگ کس منتخب پرسنٹیج پر کام کرے گا۔ جب جب فیصد بڑھائی جائے تو ایئرکنڈیشنر زیادہ قوت صرف کرے گا اور کم پرسنٹیج پر آس کا آپریٹنگ پاور بھی کم ہوجاتا ہے۔
اس کے لیے بس اتنا کیجئے کہ 'اے سی فریڈم' ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور 'سلیپ کروو' میں جائیں اور سلیپ ٹائمنگز (مثلاً رات دس بجے یا صبح 5 بجے) ۔ پھر نیند کے دوران درجہ حرارت اور فین اسپیڈ سیٹ کیجئے اور اس آپشن کو محفوظ (سیو) کردیجئے۔ اس کے بعد اے سی ازخود روزانہ اسی سیٹنگ کے لحاظ سے کام کرے گا
0.1 درجے سیںٹی گریڈ تک کا اے آئی ٹمپریچر کنٹرول اور ایکو موڈ
ایکو اسٹار ڈیوک اینڈ ایمپرر اے سی میں مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلیجنس) یا اے آئی ٹمپریچر کنٹرول بہت ہی درست ترین ہے جس میں صفر اعشاریہ ایک سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا حیرت انگیز آپشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ سینسنگ کو بہتربناتے ہوئے اور لو وولٹیج یعنی 150 سے 270 وولٹ کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔ تاہم اس کے اندر ایکوموڈ کی موجودگی سے یہ ممکن لے کہ اے سی کم سے کم بجلی استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں چلتا رہے۔
چائلڈ سیفٹی لاک اور حیرت انگیز وارنٹی
ڈیوک اینڈ ایمپرر سیریز کے ایکو اسٹار اے سی آپ کو تمام فکروں سے آزاد کردیتے ہیں۔ اس میں سب سے اہم چائلڈ سیفٹی لاک ہے جو ریفریجرنٹ کی کم مقدار کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایکواسٹارکمپنی دس برس کی کمپریسر وارنٹی دے رہی ہے، پی سی بی کی وارنٹی چار سالہ ہے اور ایواپوریٹر اور کنڈینسر کی دوسالہ وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔
تو اس شدید گرمی اور مرطوب موسم میں ایکو اسٹار ڈیوک اینڈ ایمپرر اطراف کی گرمی دور کرتا ہے اور آپ کو سکون فراہم کرتا ہے۔ ایکو اسٹار کے حیرت انگیز فیچرز کے لیے آج ہی ایکو اسٹار کے قریبی اسٹور پر تشریف لائیں۔
آپ https://dwphome.pk/ ویب سائٹ سے اپنا پسندیدہ اے سی آرڈ رکرسکتے ہیں۔ دوسری جانب ایپ اسٹور https://apple.co/3t1XPQT یاپھر گوگل پلے اسٹور https://bit.ly/3t1YkdO سے ڈی ڈبلیو پی ہوم ایپ ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ یہاں آپ ایکو اسٹار کی تمام مصنوعات دیکھ سکتے ہیں۔