کپل شرما شو کی نئے انداز سے واپسی کی تیاری مکمل

نئے سیزن کے آغاز پر مداح ڈاکٹر گلاٹی کی واپسی کیلئے پر امید ہیں

فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی:
مزاح سے بھر پور دی کپل شرما شو کی نئے انداز سے واپسی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جاری پیغام میں شو ممبرز نے نئے سیزن کے جلد شروع ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ اس بار کچھ نئے چہرے بھی شو کا حصہ ہونگے ۔

ٹیم کپل شرم کی طرف سے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا گیا گیا ہے کے ٹی کے ایس ایس(TKSS) نئے فیملی ممبر کے ساتھ جلد آن ائیر ہوگا۔

 








View this post on Instagram


A post shared by Team Kapil Sharma (@team.kapilsharma)






شو کے متعلق لگنے والی پوسٹ کے ساتھ ہی فین فالورز نے نئے سیزن کی آمد پر گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار سنیل گروور (ڈاکٹر مشور گلاٹی) کی واپسی سے متعلق سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

مداحوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر گلاٹی کی واپسی شو کو چار چاند لگادے گی۔

واضح رہے کے چند سال قبل کپل شرما اور سنیل گرور میں ہونے والے جھگڑے کے بعد سنیل گرور پاپولر کامیڈی شو سے دستبردار ہوگئے تھے۔
Load Next Story