ایف بی آرکا آئرس سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، اعلامیہ

موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، اعلامیہ

PARIS:
ایف بی آر نے آئرس سسٹم محفوظ بنانے اور نیا (گرافک یوزر انٹرفیس) جی یو آئی شامل کرنے کے لیے اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اعلامیے کے مطابق اس کے بعد موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، جس کا فائدہ فائلنگ کے دنوں میں نظر آئے گا۔ نیا گرافیکل انٹرفیس استعمال میں زیادہ آسان ہے جس کی بدولت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں زیادہ سہولت ہو گی۔

صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے دوران آئرس سسٹم آج شب 10 بجے سے کل صبح 10 بجے تک معطل رہے گا۔
Load Next Story