پاکستان ڈنمارک کا قرض کیلیے فریم ورک معاہدے پر اتفاق

ڈنمارک 15سال کیلیے پاکستان کو 35فیصد رعایت پر بلا سود قرضہ فراہم کرے گا


Numainda Express August 06, 2022
ایاز صادق سے کنٹری ڈائریکٹراے ڈی بی کی ملاقات، مشن کا خیر مقدم، تعاون کا یقین دلایا۔ فوٹو: فائل

MADRID: پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے کی تیاری کیلیے آئندہ ہفتے اہم اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، مذکورہ معاہدے کے تحت ڈنمارک 15سال کی مدت کیلیے پاکستان کو 35 فیصد رعایت پر بلا سود قرضہ فراہم کرے گا۔

پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ایاز صادق نے پاکستان میں ڈنمارک کی سفیرکا پرتپاک استقبال کیا۔

سفیر لیز روزن ہولم نے وزارت اقتصادی امور میں حکومت ڈنمارک اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور قدرتی وسائل، مالیاتی پالیسی سازی، سمیت دیگر شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوششوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک زرعی اجناس میں ویلیو ایڈڈ اور مضبوط کولڈ چین انڈسٹری جیسے دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں