ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں شیخ رشید

عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 06, 2022
عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے، سابق وزیر داخلہ

LUCKNOW: پاکستان تحریک انصاف کے اہم اتحادی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بےامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں