لیاری میں سیکڑوں گھروں کو تالے لگ گئے نقل مکانی شروع

گھروں کی چابیاں پولیس کے حوالے کرکے پارکوں اور فٹ پاتھوں پر رہیں گے،مکین


Staff Reporter March 13, 2014
گھروں کی چابیاں پولیس کے حوالے کرکے پارکوں اور فٹ پاتھوں پر رہیں گے،مکین۔ فوٹو: فائل

لیاری میں گینگ وار کے مختلف گروہوں میں جاری جنگ اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیکڑوں مکینوں نے اپنے گھروں میں تالے لگا کر علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی چابیاں پولیس کے حوالے کریں گے اور کراچی میں اگر کسی پارک یا فٹ پاتھ پر بھی جگہ ملے گی تو اپنے بچوں اور خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے وہاں رہائش اختیارکرلیں گے ،یہ اعلان لیاری سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں کیا ،مظاہرے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر بلوچ ،یوسف مستی خان سمیت مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود لیاری میں لاشیں گررہی ہیں،گینگ وار کے متحرک گروہ ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں اور اب ان حملوں سے عام افراد کے علاوہ بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، بچے اسکول جانے کے لیے نکلتے ہیں لیکن ان کی لاشیں گھر آتی ہیں، ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ لیاری کے مسئلے پر ہم نے اقوام متحدہ سے بھی رجوع کیا ہے ،انھوں نے لیاری کے عوام سے اپیل کی کہ لیاری کے شہری اپنے خاندان کی بقا کیلیے سڑکوں پر نکل آئیں،رشید بلوچ نے کہا کہ لیاری کے خراب حالات کے باعث 100سے زائد مکینوں نے اپنے گھروں کو تالے لگادیے ہیں،لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں