پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
گورنر پنجاب نے کابینہ سے حلف لیا، وزیر اعلی چودھری پرویز الہی بھی تقریب میں موجود تھے
ISLAMABAD:
پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حلف لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔
مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا صوبے کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ
حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک احمد خان کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ ٹو مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔