ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات ایف آئی اے نے اسد قیصراورعمران اسماعیل سمیت دیگر کو طلب کرلیا
ڈاکٹر سیما ضیا سمیت چاروں رہنماؤں کو11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت
ISLAMABAD:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر سیما ضیا کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور محمود الرشید کو اگلے ہفتے 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے کراچی میں بھی ٹیم تشکیل دے دی
ایف آئی اے نے کراچی میں بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیا اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے اپنے 11 رہنماؤں کے اکاؤنٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا، اکبر ایس بابر
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات شروع، مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل
پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط بیانی کی گئی ہے۔