پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

صوبے کے کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں


ویب ڈیسک August 06, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) صوبے کے کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں

TULSA: پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 10 سے 13 اگست کے دوران پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث 10 سے 13 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پنجاب میں موسلادھار بارش کے باعث لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سمیت مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے باعث دوران سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔