کامن ویلتھ گیمز میں 3 پاکستانی ریسلرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

محمد شریف طاہر نے کینیڈا کے جسمیت سنگھ، طیب رضا نے اسکاٹ لینڈ کے کیمرون، اسد علی نے نمبیبیا کے رومی کوشکست دی

محمد شریف طاہر نے کینیڈا کے جسمیت سنگھ، طیب رضا نے اسکاٹ لینڈ کے کیمرون، اسد علی نے نمبیبیا کے رومی کوشکست دی

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسلنگ مقابلوں کے دوسرے اور آخری روز تین قومی ریسلر سیمی فائنلز میں جگہ بناچکے ہیں۔ پاکستان کے محمد شریف طاہر نے 74 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کینیڈا کے جسمیت سنگھ کو 5-1 سے ہرایا۔


طیب رضا نے 97 کے جی میں اسکاٹ لینڈ کے کیمرون نیکول کو 10-0 سے شکست دی۔ اسد علی نے 57 کے جی کیٹیگری میں نمبیبیا کے رومی ریکارڈو کو10-0 شکست دیکر سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنلز اور فائنلز بھی آج ہی ہوں گے۔ پہلے روز پاکستان نے ریسلنگ میں تین میٍڈلز جیتے تھے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیاتھا۔
Load Next Story