بھارت سرکاری سرپرستی میں مسجد کے بعد ایک مدرسہ بھی شہید

مودی سرکار میں مساجد اور مدارس کی مسماری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک August 06, 2022
بھارت میں مساجد اور مدارس کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مسجد کو شہید کرنے کے بعد سرکاری غنڈوں نے آسام میں ایک مدرسے کو بھی شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں ایک مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ یہ مدرسہ مفتی مصطفیٰ کے زیر انتطام چلایا جا رہا تھا۔

مقامی مسلم تنظیموں نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسے کو بغیر کوئی نوٹیفیکشن دیئے مسمار کیا گیا جو کہ غیرقانونی عمل ہے۔

مدرسے کو مسمار کرنے کے حوالے سے آسام کی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پہلے کہا گیا کہ مسماری نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ کے قوانین کے تحت کی گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں سرکاری غنڈوں نے نماز فجر سے قبل مسجد کو شہید کردیا

دوسری جانب پولیس نے الزام عائد کیا کہ مدرسے کے بانی مفتی مصطفیٰ کے بنگلادیش کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں جو القاعدہ کی ایک برانچ ہے۔

تاہم پولیس افسران اپنے اس الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی مفتی مصطفیٰ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی.

واضح رہے کہ چند روز قبل ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سرکاری غنڈوں نے ایک مسجد کو شہید کردیا گیا تھا جس پر شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |