تھر میں قحط سالی کے پیش نظر ضلع ٹھٹھہ میں ریڈ الرٹ
لائیو اسٹاک اور اینمل ہبنڈری کے تمام ملازمین 4 یوسیز میں تعینات، چھٹیاں منسوخ
حکومت سندھ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کو ریڈ الرٹ کرنے کے اعلان کے بعد لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری اور پولٹری پروڈکشن کے تمام ملازمین کو 4 یونین کونسلوں میں مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے 6 دیگر اضلاع کی طرح ٹھٹھہ کو ریڈ الرٹ کرنے کے اعلان کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک اور پولٹری پروڈکشن ٹھٹھہ کے تمام ملازمیں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انھیں 4 یونین کنسلوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔
لائیواسٹاک اینیمل ہسبنڈری ضلع ٹھٹھہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن لال اور پولٹری پروڈکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر صلح الدین شاہ نے کراچی و حیدرآباد سے ماہرین کی ٹیمیں بھی طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں ماہرین کی ٹیموں نے دونوں ڈائریکٹر کے ہمراہ 4 یونین کونسلوں جھڑک اونگر، جھمپیر اور جنگ شاہی کا دورہ کیا اور 5 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن کی۔