بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو 22لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا

—فائل فوٹو

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر مقامی عدالت کے جج نے سماعت مکمل کرنے کے بعد شواہد کی روشنی میں ملزم کو سزا سنائی۔
Load Next Story