لاہور میں خاتون کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خود کشی

35 سالہ متوفیہ ملتان کی رہائشی اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی، پولیس

فوٹو، فائل

کراچی:
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ٹاؤن میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔


فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شپ اے ون بلاک میں 35 سالہ مریم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ملتان کی رہائشی تھی اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، واقعہ کے حوالے سے قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔
Load Next Story