پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے سراج الحق

جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا نوجوانوں سے خطاب

فوٹو فائل

لاہور:
جماعت اسلامی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور پاکستان میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل ہی محفوظ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت کے جبر کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو گئے، وہ اب کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے نااہل حکمرانوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کرے۔

مزید پڑھیں: عدالتوں میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، سراج الحق


جماعت اسلامی کے امیرکا کہنا تھا کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں، عام پڑھے لکھے نوجوان کی ترقی اور خوشحالی میں حکمران بڑی رکاوٹ ہیں، جس کی وجہ سے عام نوجوانوں کے لیے میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے جبکہ یونیورسٹی ڈگری ہولڈرز درجہ دوم کی نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 12 اگست سے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

سراج الحق نے مزید کہا کہ ان ساری خرابیوں کی وجہ موروثیت اور ون مین شو کی سیاست ہے، جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، اس کے لیے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے کیونکہ صرف جماعت اسلامی ہی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔
Load Next Story