سشمیتا کی ویڈیو پر نامناسب کمنٹ پر مداحوں نے للت مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سشمیتاسین نے اٹلی کے جزیرے میں تیراکی کی ویڈیو شیئر کی تھی

صارفین نے للت مودی پر کڑی تنقید کی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین اور انڈین پریمیئر لیگ کے کرتا دھرتا للت مودی کی منگنی کی خبریں تو دم توڑ گئیں لیکن ملکہ حسن کی ویڈیو پر للت مودی کا ایک کمنٹ مداحوں کو مناسب نہ لگا اور انھوں نے ارب پتی تاجر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

چند روز قبل ارب پتی بھارتی بزنس مین للت مودی نے ورلڈ ٹور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسا کیپشن لکھا تھا جس سے دونوں کی شادی کی افواہ جنگل کی آگ طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔

للت مودی کے کیپشن سے ایسا محسوس ہوا جیسے دونوں ہنی مون پر ہیں یا جلد ہی شادی کرلیں گے۔ بات اتنی بڑھی کہ سشمیتا سین کو وضاحت دینا پڑی کہ نہ منگنی اور نہ ہی شادی ہوئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : 2 لوگ دوست نہیں ہوسکتے؟ للت سشمیتا سے ڈیٹ پر ٹرولنگ سے تنگ آگئے

جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے للت مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ابھی یہ تنقید کی ہوا تھمے کچھ ہی دن ہوئے ہوں گے کہ للت مودی کے سشمیتاسین کی ایک ویڈیو پر کمنٹ نے یہ معاملہ پھر گرم کردیا۔

انسٹاگرام پر سشمیتاسین نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف اداکارہ کو سوئمنگ ڈریس میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جہاں اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں کے کمنٹ کی قطار لگ گئی وہیں للت مودی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا نے خاموشی توڑ دی

للت مودی نے کمنٹ کیا کہ '' لوکنگ ہاٹ ان سردینیا ''


بھارتی ارب پتی تاجر کا یہ کمنٹ صارفین کو پسند نہیں آیا اور جواب میں تنقید سے بھرے کمنٹس کی لائن لگ گئی۔ کسی نے اسے سستی شہرت قرار دیا تو کسی نے للت مودی کو ان کی عمر یاد دلائی۔

کسی نے شادی کی جھوٹی خبر پر تنقید کے تیر برسائے تو کسی نے سشمیتاسین کی پوسٹ سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ اٹلی کا جزیرہ ہو یا پھر بھارت کا چاندنی چوک۔۔ سشمیتاسین سب جگہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)




Load Next Story