
نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا مزاحیہ پیغام شیئر کیا، جس میں وہ کسی اور کی آواز پر لب کشائی کررہی ہیں۔
نادیہ حسین نے ویڈیو میں کہا کہ 'جانوں اگر اپنا دل نہیں دینا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارا بجلی کا بل ہی دے دو اس دفعہ'۔
اداکارہ کی اس ویڈیو سے صارفین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین اپنے مداحوں سے رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی سائٹس پر متحرک رہتی ہیں اور وہ آئے روز اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کرنے اور فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو ہزاروں روپے مہینے کے بل وصول ہوئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔