ملک احمد خان اور روبینہ عرفان وزیراعظم کے معاونین خصوصی مقرر

دونوں معاونین خصوصی کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے


ویب ڈیسک August 06, 2022
(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک احمد خان اور بی اے پی کی رکن روبینہ عرفان کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ان کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک احمد خان کو اسپیشل ٹو پرائم منسٹر (معاون خصوصی برائے وزیراعظم) تعینات کردیا۔ اس تعیناتی کے بعد ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے ملک احمد خان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے روبینہ عرفان کو بھی معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ روبینہ عرفان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں