ایک مرتبہ پھر سینما کی بحالی دیکھ رہا ہوں غلام محی الدین

موسیقی فلم کی کامیابی میں 50 فیصد کردار ادا کرتی ہے، ہمارے گلوکاروں کو محنت کرنی ہوگی


Showbiz Reporter March 14, 2014
موسیقی فلم کی کامیابی میں 50 فیصد کردار ادا کرتی ہے، ہمارے گلوکاروں کو محنت کرنی ہوگی۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہاہے کہ میں ایک مرتبہ پھر سینما کی بحالی دیکھ رہاہوں لوگوں نے دوبارہ سینما گھروں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور پاکستان میں معیاری فلمیں بھی بننا شروع ہوچکی ہیں۔

میں نے ہمیشہ بہتری کا خواب دیکھاہے آج بھی میری یہ ہی خواہش ہے کہ 70کی دہائی میں جس طرح کھڑکی توڑکرلوگ فلمیں دیکھنے آیاکرتے تھے وہ دوردوبارہ آئے اس سے ایک توعوام کے ذہنوں کوتسکین ملے گی دوسری جانب ہمارے فنکاروں کوروزگاربھی ملے گا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانکاکہناتھاکہ ہماری فلمیں اورڈرامے ماضی میں فیملیزکے ہمراہ دیکھے جاتے تھے خدا کا شکر ہے کہ آج بھی وہ ہی سلسلہ برقرارہے ایک سوال کے جواب میں غلام محی الدین کاکہناتھاکہ موسیقی فلم کی کامیابی میں 50فیصدکرداراداکرتی ہے اس لیے ہمارے گلوکاروں کوبھی محنت کرنی ہوگی آج بھی مہدی حسن، نور جہاں، عالمگیر، مہناز، اور ناہید اختر کے گانے کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں